ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پیجاور مٹھ سوامی جی کے بیان کی سخت مذمت کرتےہوئے بسوراج دیورو نے دیا کھلی عوامی بحث کاچیلنج

پیجاور مٹھ سوامی جی کے بیان کی سخت مذمت کرتےہوئے بسوراج دیورو نے دیا کھلی عوامی بحث کاچیلنج

Fri, 14 Oct 2016 21:19:14    S.O. News Service

بنگلورو/منگلورو:15/اکتوبر(ایس او نیوز) سماجی مسیحا بسویشور بھی تمام طبقات کا ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانےکے مخالف  ہونے کا سفید جھوٹ کہنے والے پیجاور مٹھ سوامی جی کو ریونسدیشور مہا مٹھ کے بسوراج دیورو سوامی جی نے کھلا چیلنج دیتے ہوئے عوامی سطح پر متعلقہ موضوع پر بحث کرنے کی دعوت دی ہے۔

سوامی جی نے کہا کہ’’کھانا ہمارا حق، زمین ہماراحق ‘‘ نامی موضوع لے کر سیکڑوں ترقی پسند اداروں نے بنگلورو سے اُڈپی تک بیداری جاتھا کا اہتمام کرتے ہوئے اُڈپی میں بڑے اجلاس کا انعقاد کیا تھاوہ قابل مبارکباد اور قابل ستائش ہے۔ مزید وہاں گو ؤ دہشت گردوں کی مذمت ، تفریقی مطعم کے خلاف قرار داد کی منظوری کا بھی استقبال ہے۔ لیکن ایسے سماجی چہرے کے پروگرام کی حمایت کرنے کے بجائے نمو برانڈ نامی گروپ کے ذریعے دلتوں ، مظلوموں کی مخالفت کرتے ہوئے دلتوں کے خلاف اُڈپی صفائی مہم چلانا صحیح نہیں ہے۔ اور ا س کو ’’ کنک۔ نڈے (کنک داس کا راستہ )‘‘ کہنے کی مذمت کرتے ہوئے بسوراج دیورو نے کہاکہ کنک داس نے ذات پات کے نظام کی بربادی کے لئے جدوجہد کرنےکی بات کہی۔ انہوںنےکہاکہ کنک داس کی جدوجہد ویدک ذات پات والے تفریقی نظام کے خلاف تھی ، اسی وجہ سے اس وقت کے کرمٹھ برہمنوں نے ہمارے کنک داس کو مٹھ کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ کر ان کی بے عزتی کی تھی ، اس طرح کے  سازشی ذہن ہی آج ہمارے مذہبی پیشواؤں کا غلط استعمال کرنے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے گاندھی کے ہاتھوں میں جھاڑو دئیے جانے کی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گاندھی جی نے ذات پات والے نظام کے ازالہ کے لئے  جدوجہد کی تھی اور آج ان کے ہاتھوں میں جھاڑو تھمانے والوں پر  اعتماد کرنا ممک ن ہونے کا سوال اٹھاتے ہوئے بسوراج دیورو نے الزام لگایا کہ گاندھی جی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی مندر تعمیر کرنےجارہےہیں۔ بسویشور بھی ایک ساتھ کھانے کی مخالفت کرنے کی بات پیجاور مٹھ سوامی جی نے کہی وہ سفید جھوٹ ہے، سوامی جی فوری طورپر معافی مانگیں اور کھلی بحث کو آنے کا چیلنج دیا۔


Share: